Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی فوجیوں نے شہید فلسطینی نوجوان کے والد کوگرفتار کرلیا

مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔اسرائیلی فوجیوں نے شہید کئے گئے 19 سالہ فلسطینی نوجوان کے والد کو حراست میں لے لیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے نواحی علاقے ہالہل میں شہید  کیے گئے  19 سالہ نوجوان کے کنبہ کے گھر پرچھاپہ مار کر اس کے والد کو حراست میں لے لیا۔ واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرنے پر فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کے خلاف آنسو گیس، ربڑ اور اصلی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

شیئر: