Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن کمیشن نے عمران کو نوٹس جاری کردیا

 اسلام آباد..الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور درخواست گزار محمد خان ڈاہا کو نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیرترین کی نااہلی سے متعلق ریفرنسوں کی سماعت ہوئی۔ جہانگیر ترین کے وکیل نے مو قف اختیار کیا کہ اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میرے موکل کو سنے بغیر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جبکہ درخواست گزار بھی غیر حاضر ہے۔ اس لئے ریفرنس مسترد کیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنرنے درخواست گزار محمد خان ڈاہا کی دوسری سماعت پر بھی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام درخواستوں کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی اور عمران خان سے جواب طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے سینیٹر لیاقت تر کئی کی نااہلی سے متعلق درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار بشریٰ گوہر نے کہا کہ لیاقت ترکئی نے کاغذات نامزدگی اور ایف بی آر میں جمع کرائی گئی دستاویزات پر مکمل نام نہیں لکھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے سینیٹر لیاقت ترکئی سے جواب طلب کرلیا۔

شیئر: