Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب ’’اے ٹی ایم‘‘ میں کوڑے ڈالئے پیسے پایئے

لکھنؤ۔۔۔۔اب گاربیج اے ٹی ایم یعنی  ریورس وینڈنگ مشین میں کوڑا ڈالئے اور پیسے پایئے۔ اس مشین میں بوتل سے لیکر چھلکے تک سبھی کی قیمت ملے گی جس سے آپ کچرے سے کمائی بھی کرسکیں گے۔ اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے یوگی حکومت نے گاربیج وینڈنگ مشین کی شروعات کی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مشین کا معائنہ کیا ۔ شہری ترقیات کے وزیر سریش کھنہ نے گزشتہ روز 2گاربیج اے ٹی ایم کا افتتاح کیا۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس گاربیج اے ٹی ایم یعنی ریورس وینڈنگ مشین میں آپ اپنی بیکار اشیاء ڈال سکتے ہیں اور آپ کو اس کیلئے پیسے بھی ملیں گے۔شہر کے 10مختلف علاقوں میں 10اے ٹی ایم نصب کئے جائیں گے۔ فی الحال حضرت گنج اور 1090چوراہے پر یہ مشین لگائی گئی ہے۔مشین کو چلانے کیلئے اس میں لگی اسکرین کو ٹچ کرنا ہوگا ،پھر اس میں موبائل نمبر ڈالنے کے بعد ایک او ٹی پی آئے گا۔ اسکے بعد اسکرین پر مرحلہ وار معلومات دینا ہوگی ۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے موبائل فون میں ایپ لوڈ کرنا ہوگا ۔اس کے بعد ای والیٹ میں پیسے آجائیں گے۔ ضلع میونسپلٹی ان مشینوں کو لگانے کیلئے جگہ دینے پر فی مشین 6ہزار روپے بطور کرایہ ادا کریگی۔

شیئر: