آسان اور بہترین فیس اسکرب
چینی اور زیتون کا تیل جلد کے لئے ایک نعمت کی سی حیثیت رکھتے ہیں . اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی جلد صاف ، چمکدار اور دانوں سے بچی رہے تو آپ چینی اور زیتون کے تیل کی مدد سے جلد کے لیے بہترین اسکرب تیار کر سکتے ہیں . زیتون کے تیل میں چینی ملا کر نرمی سے اس مرکب سے چہرے پر مساج کریں . مساج گول دائرے کی شکل میں ہو اور جلد کو رگڑنے سے اجتناب کریں . کچھ دیر مساج کے بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھو لیں . آپ واضح فرق محسوس کریں گے .