Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

9سالہ یوکرینی باکسنگ اسٹار بن گئی

  کیف:یوکرین میں 9سالہ بچی نے باکسنگ میں اپنی مہارت سے سب کی حیران کر رکھا ہے اور اسے مستقبل کی باکسنگ اسٹارکا لقب بھی دے دیا گیا ہے ۔ یہ کمسن باکسر اپنے حریفوں پر ایسے مکے برساتی ہے کہ دیکھنے والے بھی ننھی باکسر کی تعریف کئے بغیرنہیں رہ سکتے۔ یوکرین سے تعلق رکھنے والی 9سالہ میکوگونینکو کیرنہ صر ف باکسنگ کی شوقین ہے بلکہ جمناسٹک اسٹنٹس کی بھی ماہر ہے۔یہ بچی باکسنگ کے کئی مقابلے اپنے نام کر چکی ہے اور ایک ماہر باکسر بننے کیلئے اپنے والد اور ٹرینر سے باقاعدہ تربیت بھی لیتی ہے تاکہ مستقبل میں پروفیشنل باکسر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کرسکے۔ 

شیئر: