Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

50فیصد سے زیادہ امریکی برے وقت کیلئے بچت نہیں کرپاتے

 نیویارک.... امریکہ کے مشہور مالیاتی جریدے ”بینک ریٹ“ نے یہ انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا ہے کہ دنیا کے سب سے امیر ملک سمجھے جانے والے امریکہ کی دولت اپنی جگہ مگر جہاں عوام کا تعلق ہے وہ کوئی اچھی اور خوشحال زندگی نہیں گزار رہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 50فیصدسے زیادہ امریکی باشندے اس پوزیشن میں نہیں ہوتے کہ وہ بچت کرپاتے اورکوئی ہنگامی ضرورت آن پڑے تو انکے لئے رقم اکٹھی کرنا عذاب بن جاتا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق صرف 39فیصد امریکی ایسے ہیں جو کسی نہ کسی طرح کچھ نہ کچھ بچت ضرور کرتے ہیں اور بووقت ضرورت ایک ہزار ڈالرتک کی رقم جمع کر پاتے ہیں۔39فیصد عوام کی یہ حالت ہے تو بقیہ 61فیصد امریکیوں کی حالت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کس طرح زندگی گزار رہے ہیں۔ بینک ریٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اکثریت اچانک پڑجانے والی چھوٹی سی چھوٹی ضرورت پوری کرنے کے لئے بھی پریشان ہوجاتی ہے۔ ان لوگوں کو اس حالت میں اپنے دوستوں یا گھر والوں کی طرف مدد کیلئے دیکھنا پڑتا ہے۔

شیئر: