سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کے روز برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔