جدہ .... جدہ محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ الثقفی نے جدہ، رابغ اور خلیص کے تمام اسکولوں کو پیر کے دن بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔ جدہ وزارت تعلیم کے ترجمان حمود صقیران نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ محکمہ تعلیم کی ہنگامی کمیٹی نے محکمہ موسمیات و تحفظ ماحولیات اور متعلقہ اداروں سے موصولہ رپورٹوں کی بنیاد پر کیا ہے۔ طلباءو طالبات کی سلامتی اور تحفظ کو مدنظر رکھ کر اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دریں اثناءکنگ عبدالعزیزیونیورسٹی کی رابغ اور جدہ شاخیں بند رہیں گی۔ یونیورسٹی نے موسم کی خرابی کی رپورٹوں کی بنیاد پر بندش کی ہدایت جاری کردی۔ جدہ یونیورسٹی کا صدر دفتر اور الکامل اور خلیص کمشنریوں میں شاخیں بھی پیر کو بند رہیں گی۔