بڑی بیٹری اور تیز پروسیسر کے ساتھ پیناسونک ٹف بک 20 لانچ
پیناسونک کمپنی نے ٹف بک 20 کا نیا ورژن متعارف کروا دیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں 10.1 انچ ڈسپلے ، انٹل کور آئی 5 پروسیسر اور 615 ایچ ڈی گرافکس کارڈ دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کے لیے لیپ ٹاپ میں 6 جی بی اور 8 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی ںی ایس ایس ڈی اسٹوریج کیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ لیپ ٹاپ میں ٹچ اسکرین ، انفرا ریڈ ویب کیم اور 8 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ دیا گیا ہے۔ بیٹری لائف بڑھانے کے لیے ڈیوائس میں سیکنڈ بیٹری کا آپشن دیا گیا ہے جس کے ذریعے بیٹری لائف کو سترہ گھنٹے تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ ڈیوائس واٹر اور ڈسٹ ریسسٹنٹ بھی ہے۔ ڈیوائس کی قیمت 3099 ڈالر ہے اور اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔