Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل فلائٹ سے پرواز میں تاخیر سے متعلق معلومات مل سکیں گی‎

گوگل کی جانب سے گوگل فلائٹس کے لئے ایک نئے فیچر کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی مدد سے گوگل فلائٹس کے صارفین یہ جان سکیں گے کہ ان کی فلائٹ کتنی تاخیر کا شکار ہے۔ اس مقصد کے لیے گوگل ڈیٹا اور پرواز کے اسٹیٹس کی معلومات استعمال کرے گا ۔ گوگل کسی بھی فلائٹ کے لیٹ ہونے کی اطلاع صرف اسی صورت میں فراہم کرے گاجب گوگل کے الگورتھم کو پرواز کی تاخیر کا 80 فیصد یقین ہو ۔ گوگل فلائٹس صارفین کو تاخیر کی وجوہات سے بھی آگاہ کرے گا۔ اس کے علاوہ گوگل فلائٹس اب سستی پروازوں سے متعلق معلومات کو بھی زیادہ بہتر انداز میں فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:فیس بک کی جانب سے ڈاؤن ووٹ بٹن آزمائشی بنیادوں پر پیش

 

 

شیئر: