مصری فوج کے آپریشن میں 16عسکریت پسند ہلاک
سینا۔۔۔۔مصر کے شورش زدہ علاقے سینائی میں مصری فوج کے خصوصی آپریشن کے دوران کم از کم16 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔مصر کے شورش زدہ علاقے سینائی میں فوج کے خصوصی آپریشن کے دوران کم از کم16 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ30 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ قبل ازیں مصر کے جنگی طیاروں نے جزیرہ نما سینائی کے شمالی اور وسطی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ یہ بمباری اْس مصری سیکیورٹی آپریشن کا حصہ ہے جو چند روز قبل شروع کیا گیا ہے۔