واشنگٹن ۔۔۔امریکی سی آئی اے نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ نامعلوم روسی اہلکاروں نے ایجنسی کو ایک لاکھ ڈالر کا چونا لگایا۔ سی آئی اے کا کہنا تھا کہ امریکی اخبار میں شائع خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ کسی روسی اہلکار نے ایجنسی یا کسی اور امریکی خفیہ ادارے کے اہلکاروں کو بے وقوف بناتے ہوئے ان سے ایک لاکھ ڈالر بٹورے۔واضح رہے کہ امریکی اخبار نے خبر شائع کی تھی چند روسی اہلکاروں نے امریکی ایجنسیوں سے ایک ڈیل کی تھی جس کے تحت وہ امریکا کے مسروقہ سائبر ٹولز کے علاوہ صدر ٹرمپ کے خلاف قابل اعتراض مواد انہیں فراہم کریں گے۔ یہ ڈیل دس لاکھ ڈالر میں طے ہوئی تھی ،جس میں ابتدائی طور پر روسی اہلکاروں کو ایک لاکھ ڈالر دیے گئے تھے.