لندن.... مشہور برطانوی ڈائٹیشن چیلسی امر نے تحقیق و تجربے کے بعد بتایا ہے کہ لوگوں کو اپنے ناشتے کے طور طریقے بدل لینے چاہئیں ۔ زیادہ صحتمند چیزیں کھانی چاہئیں۔ تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ پیزا کاایک ٹکڑا ایک پیالے دلیے سے زیادہ صحت بخش ہے جبکہ بھنے ہوئے فلیکس کچھ اور خراب ہوتے ہیں، یعنی اس میں جو خرابیاں ہیں اس سے بہت کم خرابیاں ٹوسٹ کے ایک سلائس میں ہوتی ہےں۔ آپ کو یہ تحقیقی رپورٹ عجیب لگے مگر تجربے سے ثابت ہوا کہ بھنے ہوئے فلیکس میں کیلوریز کی تعداد 110ہوتی ہے، چربی بالکل نہیں ہوتی جبکہ ایک پیالہ دلیے میں شکر کی مقدار 10گرام ہوتی ہے۔ بظاہر یہ مقدار مناسب لگتی ہے مگر اس سے اچھا ہے کہ انسان چیز پیزا کا ایک ٹکڑا کھالے جس میں 272کیلوریز ہوتی ہیں۔ پروٹین کی مقدار 10گرام ہوتی ہے اور 4گرام شکر ہوتی ہے۔ یہ خوراک روزمرہ استعمال میں رکھی جائے تو صبح سے شام تک آدمی خود کو توانا محسوس کرسکتا ہے۔