Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی طیارے کے حادثے میں ماں بیٹی بھی ہلاک

 ماسکو... ماسکو کے قریب گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے مسافروں میں سے کوئی زندہ نہیں بچا۔ روسی ایئرلائن سارا تو کا طیارہ ماسکو سے پرواز کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں عملے کے 6ارکان سمیت 71 افراد سوار تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں5 سالہ بچی اور اس کی ماں شامل ہے۔ طیارہ ماسکو سے پرواز کے5 منٹ بعد راڈار سے غائب ہوگیا تھا ۔تباہ ہونے والا طیارہ کئی حصوں میں ٹوٹ چکا تھا ۔ماسکو ایئر پورٹ سے 40کلو میٹر دور علاقے سے ملبہ مل گیا ہے۔ملبہ ایک بڑے علاقے پر پھیلا ہوا ہے۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے آسمان سے آگ کے ایک گولے کو گرتے ہوئے دیکھا۔

شیئر: