دبئی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے عرب امارات میں سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو جی ایس سی میں بطور مہمان شامل ہونا صرف میرا نہیں بلکہ 124کروڑ ہندوستانی عوام کیلئے باعث فخر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آدھار کے ذریعے8ارب ڈالر کی بچت کی گئی۔اب ہندوستان مایوسی کے دور سے نکل چکا ہے ۔ حکومت کی 4سال کی مدت کار میں زبردست تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وہ وقت تھا جب ہم مایوس اور فکر مند تھے لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے۔وزیر اعظم نے جی ایس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ 7برسوں سے زیر التوا کا شکار تھا۔ عالمی بینکنگ میں ہندوستان 142سے 100ویں مقام پر پہنچ گیا ۔انہوں نے یو اے ای میں رہنے والے تقریباً30لاکھ ہندوستانیوں کیلئے دوسرے گھر جیسا ماحول فراہم کرنے پر حکومت کا شکریہ اداکیا۔