Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زینب قتل کیس،ملزم پر فرد جرم عائد

لاہور.. زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قائم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے تمام الزامات ملزم عمران کو پڑھ کر سنائے ۔ اس سے قبل ملزم کو چالان کی نقول فراہم کی گئی تھیں۔ ملزم زینب سے زیادتی اور قتل کا اعتراف کرچکا ہے۔ قانون کے تحت ملزم کو وکیل صفائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔دریں اثناءمردان میں عدالت نے اسماءقتل کیس کے ملزم محمد نبی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

شیئر: