اسلام آباد..احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس میں پانا مہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے بیان ریکارڈ کرادیا ۔ جے آئی ٹی کی اصل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی۔واجد ضیاءنے بیان میں کہا کہ 1992 میں اسحاق ڈار کے کل اثاثے 9.1 ملین روپے تھے۔ 2009 میں اثاثوں کی مالیت 831.6 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ اثاثوں میں 91 گنا کا اضافہ ہوا۔ واجد ضیاءنے کہا کہ جے آئی ٹی نے ایس ای سی پی، بنکوں، ایف بی آر اور الیکشن کمیشن سے ریکارڈ حاصل کیا۔