Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفتروں میں نزلہ زکام سے کیسے بچا جاسکتا ہے

میری لینڈ.... میری لینڈ کے مرسی میڈیکل سینٹر میں کام کرنےوالی ڈاکٹر سوسان بیسر نے رواں موسم سرما کے سلسلے میں لوگوں کیلئے انتہائی مفید اور کارآمد نسخہ تجویز کردیا ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ اگر اس نسخے پر اچھی طرح سے عمل کیا جائے تو دفتر میں کام کرنے والے افراد نزلہ زکام جیسی بیماریوں سے یقینی طورپر بچ سکتے ہیں اور اگرانکے آس پاس کوئی ایسا ساتھی بیٹھا کام کررہا ہو جو انفلوائنزہ میں مبتلا ہوچکا ہو تو بھی اسکا اثر ان پر نہیں پڑیگا۔ڈاکٹر سوسان کا کہناہے کہ پہلے تو مریض کو چاہئے کہ کھانے پینے کی کوئی چیز میں شراکت نہ برتیں۔ نہ ہی اپنے دوستوں اورساتھیوں کی جانب چھینکیں اور کھانسیں۔ دفاتر میں موجو د اسٹیپلر، موبائل فون اور دروازوں کے ہینڈل سب ایسی چیزیں ہیں جنہیں جراثیم کی آماجگاہ کہا جاسکتا ہے۔ جہاںبھی زیادہ لوگ ہونگے وہاں انفلوائنزا کے پھیلنے کے امکانات حد سے زیادہ ہوتے ہیں۔

شیئر: