Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کسٹمز کی کارروائی، منشیات اور نشہ آور مواد سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

متحدہ عرب امارات میں انسداد منشیات کے حکام نے منگل کو سمندری راستے کے ذریعے منشیات اور نشہ آور مواد سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
عرب نیوز نے اماراتی نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا دبئی کسٹمز نے شہر کی اہم بندرگاہ سے 147 کلو 400 گرام منشیات اور دیگر نشہ آور مواد کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ مجرموں نے سامان کارگو کے اندر چھپا رکھا تھا، اور دبئی کی سرحد عبور کرنے سے قبل ایلیٹ کے نائن یونٹ کی مدد سے منشیات کو سمگل ہونے سے روک لیا گیا تھا۔
دبئی کسٹمز نے قومی سلامتی اور بین الاقوامی جرائم سے لڑنے کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ’قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت ہزاروں ہے۔‘
بندرگاہوں، کسٹمز اور فری زون کارپوریشن کے چیئرمین سلطان احمد بن سلیم کا کہنا ہے کہ ’سمگلنگ کی اس کوشش کو ناکام بنانا قومی سلامتی اور معیشت کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کا اظہار ہے۔‘
’یہ کامیابی ہمارے کسٹم فریم ورک کی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم ملکی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، ہُنرمند اہلکاروں اور موثر حکمت عملی کا استعمال کرتے ہیں۔‘
دبئی کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ محمد بسناد نے کہا کہ (انسپکٹرز) کا کام ہماری زمینی، بحری اور فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہماری جدید تربیت اور جدید ٹیکنالوجی سمگلنگ کی کوششوں کا سُراغ لگانے اور اُسے بروقت روکنے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔‘

شیئر: