بریلی ۔۔۔۔ یوپی میں بریلی شہر کےمحلہ باقر گنج میں دوسری شادی کرنے پر ناراض بیوی نے شوہرپر سل بٹے سے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ وسیم عرف پپو کی کی بیوی نے سوتے ہوئے شوہر کے سر پرسل بٹے سے وار کیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق4روز قبل بیوی کو جب شوہر کے بارے میں دوسری شادی کا علم ہوا تو وہ کافی ناراض ہوگئی تھی اورگزشتہ شب طیش کے عالم میں اس نے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔واردات کے بعد بیوی نے پپو کے بھائیوں کو اطلاع دی کہ شوہر کی گرنے سے موت ہوگئی ہے۔ اس پر لواحقین اورمحلے کے لوگ اکٹھا ہوگئے اور میت کو دفنانے کی تیاری شروع کردی ۔ اسی اثناء پولیس کو واقعہ کی اطلا ع ملی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کوگرفتار کرلیا اور لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔