Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی کے قاتل کو عمر قیدکی سزا

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی ہائیکورٹ نے اہلیہ کوچاقو کے 21وار کرکے قتل کرنیوالے کوعمر قید کی سزا سنادی۔مجرم دویندر داس کا اہلیہ سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا اس نے بیوی کے سر پر چاقوسے 21وار کیا اور پھر اینٹ سے اس کے سر کو کچل دیا تھا۔جسٹس سنیل گوراور پرتبھا ایم سنگھ کی بنچ نے دویندر داس کی اپیل مسترد کرتے ہوئے عمر قید کی سزا برقراررکھی۔ داس نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے بیوی کے قتل میں غلط طریقے سے پھنسایا گیا ہے۔عدالت نے اس کے دعوے کو مسترد کردیا ۔ بنچ نے کہا کہ مجرم نے بلا اشتعال اہلیہ کو وحشیانہ طریقہ سے قتل کیا تھا۔

شیئر: