Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شری شری کی بابری مسجد تنازع حل کرنیکی ایک اور کوشش

لکھنؤ۔۔۔۔ بابری مسجد تنازع کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ نے جہاں 14مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے وہیں شری شری روی شنکرنے 20فروری کو میٹنگ طلب کی ہے جہاں بات چیت کے ذریعے  اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرینگے۔واضح ہو کہ تنازع کا حل عدالت سے باہر تلاش کرنے کی کوشش میں مصروف مسلمانوں کے ایک وفد نے گزشتہ 8فروری کو بنگلوں میں آر ٹ آف لیونگ کے بانی شری شری روی شنکر سے ملاقات کی تھی۔ لکھنؤ میں واقع آبجیکٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (سی آر ڈی او) کے سربراہ اطہر حسین نے مولانا سلمان حسینی ندوی کے ساتھ شری شری سے ملاقات کی تھی۔دونوں فریقوں نے20فروری کو اجودھیا میں بیٹھ کر اس معاملے کو حل کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

شیئر: