Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنکھو ں سے خون بہنے پر شوہر نے بیوی کو چھوڑ دیا

پٹنہ، ہند.... بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے نواحی علاقے میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو محض اس لئے چھوڑ دیا کہ اس کی آنکھوں سے خون بہتا تھا اور اسکی حالت روز بروز بگڑتی جارہی تھی۔ علاج معالجہ سے فائدہ نہ دیکھ کر اس شخص نے جادو گرنیوں کی خدمات بھی حاصل کیں جو لاحاصل ثابت ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق گیتا کی آنکھوں سے اچانک ہی خون نکل آتا تھا اور پھر اسکی حالت غیر ہوجاتی تھی۔ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ گیتا کے خون کے خلیوں میں کوئی خامی نہیں اور نہ ہی اسکی شریانوں میں خون جمنے کا کوئی ایسا عمل نظرآیا ہے جو شریانوں میں رکاوٹ بن سکے۔ گیتا کے والد کاکہناہے کہ وہ اپنی بیٹی کی یہ حالت دیکھ کر بیحد پریشان ہیں۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ طبی اصطلاح میں اس بیماری کو ہیماٹو ہائیڈروٹس کہا جاتا ہے اور اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ خون نکلنے کے بعد حالت جو بھی ہوتی ہو خون نکلتے وقت تکلیف نہیں ہوتی۔ اعدادوشمار کے مطابق یہ ایک ایسی انوکھی بیماری ہے کہ ایک کروڑ افراد میں سے شاید کسی ایک کو ہوتی ہے۔

شیئر: