بچوں سے گداگری کرانے کی سزا
ریاض ...پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ بچوں سے گداگری کرانا انسانی اسمگلنگ کا جرم شمار کیا جائیگا۔ جو بھی بچوں سے گداگری کرائیگا اسے قید و جرمانے کی سزا دی جائیگی۔ پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ بچوں سے گداگری کرانا انسانی اسمگلنگ کا جرم ہے، اس پر 15برس قید اور 10لاکھ ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے۔ اس سزا کا تذکرہ انسداد انسانی اسمگلنگ قانون کی دفعہ 2اور3میں موجود ہے۔