Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد یونائیٹڈ نے سمیت پٹیل اور اسٹیون فن کی خدمات حاصل کر لیں

لاہور:پاکستان سپر لیگ کی سابق چیمپیئن فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے سمیت پٹیل اور اسٹیون فن کی خدمات حاصل کر لیں۔ سری لنکا کے اسیلا گونارتنے قومی ذمہ داریوں جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی کاونٹی مصروفیات کے باعث فرنچائز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔سری لنکن آل راونڈر اسیلا گونا رتنے کی عدم دستیابی پر انگلش آل راونڈر سمیت پٹیل کی خدمات حاصل کی گئیں۔ تجربہ کار انگلش کرکٹر نے 214 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 4174 رنز بنانے کیساتھ 178 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔ سری لنکن کرکٹر قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن نہیں کر سکیں گے۔دوسری جانب انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کی کاونٹی کرکٹ میں مصروفیات کے باعث فرنچائز پورے ٹورنامنٹ میں اسٹیون فن کی خدمات سے فائدہ اٹھائے گی۔ قبل ازیں ڈرافٹ میں انہیں جزوی طور پر خلا پر کرنے کیلئے کال کیا جانا تھا لیکن ڈیوڈ ولی کسی میچ کیلئے بھی دستیاب نہیں اور ان کی جگہ ان کے ہموطن اسٹیون فن ہی اسکواڈ میں شامل رہیں گے ۔

شیئر: