اسلام آباد... چیئرمین نیب نے شریف فیملی کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز میں ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف، حسن اور حسین نواز کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہیں۔ حسن اور حسین کی آف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات شامل ہیں۔واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر ایون فیلڈ، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز میں پہلے ہی فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔