پرتاپ گڑھ ۔۔۔۔ یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے گزشتہ روزالہ آباد میں دبنگوں کے ہاتھوں قتل کئے گئے ایل ایل بی کے طالب علم دلیپ سروج کے گھر پرتاپ گڑھ کی تحصیل بھلسا گاؤں پہنچ کر اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا اور وزیر اعلیٰ راحت فنڈ سے 20لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سماج کلیان سے بھی مزید4لاکھ 12ہزار 500روپے دیئے جائیں گے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت آپ لوگوں کے ساتھ ہے۔ مقتول کے والد کے سرکاری ملازمت و اسلحہ لائسنس کے مطالبے پر کہا کہ ملازمت کیلئے کوشش کی جائیگی اور ضلع مجسٹریٹ کو لائسنس جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔