چین اور آسیان کے درمیان جنوبی بحیرہ چین پر مذاکرات
بیجنگ۔۔۔ چین اور فلپائن کے درمیان منعقد ہونے والے ایک مشاورتی اجلاس کے دوران اتفاق کیا گیا ہے کہ چین اور آسیان کے درمیان جنوبی بحیرہ چین کے حوالے سے ضابطہ اخلاق سے متعلق مذاکرات کا آغاز مارچ کے شروع میں منعقد کیا جائے۔ اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور اسے فروغ دینے کے مقاصد کے تحت فریقین نے جنوبی بحیرہ چین کے حوالے سے رونما ہونے والے واقعات کی روک تھام وبہتر انتظام ، بحری امور کے حوالے سے مذاکرات اور تعاون کے فروغ اور باہمی اعتماد سازی میں اضافے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔