السعودیہ میں سعودائزیشن 90فیصد
جمعرات 15 فروری 2018 3:00
جدہ ...سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کے ڈائریکٹر جنرل صالح الجاسر نے بتایا ہے کہ فی الوقت السعودیہ میں 2100پائلٹ اور معاون پائلٹ کام کررہے ہیں۔ان میں 70فیصد پائلٹ سعودی ہیں جبکہ معاون ہوابازوں کا تناسب 90فیصد سے زیادہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فی الوقت 450سعودی طلباءامریکہ کی اعلیٰ ترین جامعات میں ہوابازی کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ السعودیہ نے گزشتہ 2برسوں کے دوران داخلی شعبے کیلئے 50لاکھ نشستیں مختص کیں جبکہ 9بین الاقوامی شہروں کیلئے پروازوں کا افتتاح کیا۔