Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب نیشنل بینک گھوٹالے کا ملزم نیرو مودی فرار

نئی دہلی ۔۔۔۔ پنجاب نیشنل بینک گھوٹالے کا ملزم ہیروں کا تاجراور فوربس انڈیا میں 84ویں نمبر پر رہنے والا نیرو مودی ملک سے فرار ہوگیا۔ نیرو کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔اطلاع کے مطابق وہ سوئٹزر لینڈ کے شہر داؤس میں مقیم ہے۔نیرو مودی گھوٹالے کا انکشاف ہونے سے 2ماہ قبل فرار ہوگیا۔ اس گھوٹالے میں ملوث بینک کے سابق ڈپٹی منیجر گوکل ناتھ شیٹی نے اُسے فرضی دستاویزات کی بنیاد پر ہندوستان کے مختلف بینکوں سے 280کروڑ روپے دلائے ۔ پنجاب نیشنل بینک نے کہا کہ 2011سے اب تک 11ہزار 500کروڑ روپے کے گھپلے کاانکشاف ہوا ۔ملزم خام ہیرا ملک سے برآمد کرتا تھا ۔ سی بی آئی نے شیٹی اور نیرو کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔واضح ہو کہ مشہور تاجر وجے مالیہ بھی ہندوستانی بینکوں سے 9ہزار کروڑ روپے لیکر ملک سے فرار ہے۔

شیئر: