Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زینب قتل کیس کا فیصلہ ہفتے کو سنایا جائے گا

لاہور... انسدادِ دہشت گردی عدالت نے زینب قتل کیس میں حتمی بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ہفتہ17 فروری کو سنایا جائے گا۔کوٹ لکھپت جیل میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت کی۔ استغاثہ کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ فارنسک رپورٹس کے مطابق عمران ہی زینب کا قاتل ہے۔ ملزم کی ڈی این اے رپورٹ اور پولی گراف ٹیسٹ مثبت ہیں۔ڈپٹی پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا پولی گرافک 2 مرتبہ کرایا گیا دونوں مرتبہ یکساں نتائج سامنے آئے۔ 4 سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ملزم کی نشاندہی کرتی ہیں۔استغاثہ کی جانب سے ملزم عمران کے خلاف56 گواہ پیش کئے گئے۔ان میں زینب کے چچا اور بھائی عثمان شامل ہیں۔ 
 
 

شیئر: