ترکی سے تعلقات کی خرابی امریکہ کے لیے نقصان دہ ہو گی،یلدرم
جمعرات 15 فروری 2018 3:00
استنبول۔۔۔ ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ ترکی کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ سے امریکہ کو بھی نقصان پہنچے گا۔شاخ زیتوں آپریشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد عفرین کے عوام کو دہشتگردوں کے مظالم سے نجات دلانا اور ترکی پر کیے جانے والے راکٹ حملوں کا سد باب کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کارروائی کے آغاز سے ابتک عفرین سے ترک سر زمین پر 107 راکٹ داغے جاچکے ہیں۔ دہشتگردوں کو بے بس کرتے ہوئے علاقے میں امن و امان کا ماحول قائم کیا جا رہا ہے۔آپریشن کے دوران شہریوں کے جانی تحفظ کاخصوصی طور پر خیال رکھا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ عفرین میں جاری شاخ زیتون آپریشن کا آغاز 20 جنوری کیا گیاتھا ۔