Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی میں سفر کی مفت سہولیات کی فراہمی کی تجویز

برلن ۔۔۔ جرمن حکومت چند مخصوص شہروں میں سفر کی مفت سہولیات مہیا کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔جرمن وزیر ماحولیات بابرا ہینڈرکس کی جانب سے یورپی کمیشن کے ادارہ برائے تحفظ ماحول کو لکھے جانے والے ایک خط میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ سہولت ایسے شہروں کے باشندوں کو فراہم کی جائیگی، جہاں فضائی آلودگی کی سطح بہت زیادہ ہے۔ ہوا کے ناقص معیار کی وجہ سے یورپی یونین کئی بار جرمن حکومت کو جرمانہ کر چکی ہے۔ اس تجویز میں ابتدائی طور پر5شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیو یارک میں بم دھماکے کے مجرم کو عمر قید

شیئر: