کویت: 65سال کے غیرملکیوں کی ملازمت ختم کرنے کی ہدایت
جمعرات 15 فروری 2018 3:00
کویت: کویتی ادارہ سول سروس نے تمام وزارتوں، سرکاری محکموں اوور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ65سال کے تمام غیر ملکیوں کی ملازمت ختم کی جائے۔
نئے ہدایت کے بعد سرکاری ادارے اپنے ریٹائرڈ غیرملکی ملازمین کی خدمات سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ بعض سرکاری ادارے اہم عہدوں پر فائز غیرملکی ملازمین کو ریٹائر کرنے کے بعد جزوی وقتی ملازمت پر رکھ لیتے تھے اور ان کی خدمات سے فائدہ اٹھاتے تھے،نئی ہدایت کے بعد بھی وہ ایسا کرسکیں گے۔ ادارہ سول سروس نے 65سال کے غیرملکی ملازمین کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرنے کی ہدایت کی ہے۔