Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت

لاہور.. الیکشن کمیشن نے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امین الدین پر مشتمل ایپلیٹ ٹربیونل نے اپیل کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ سلمان اسلم بٹ نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ اسحٰق ڈار نے تمام قانونی تضاضے پورے کئے۔ سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ اور جنرل نشست کے لئے 2 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ علیحدہ بینک اکاونٹس نہ کھولنے کو بنیاد بنا کر کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔ریٹرننگ افسر نے غیر تصدیق شدہ شناختی کارڈ جمع کرانے کو بھی بنیاد بنایا ۔صوبائی الیکشن کمشن کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ قانون کے مطابق 2 نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی علیحدہ ہیں اور اکاونٹس بھی الگ کھولنا ضروری ہیں۔ علاوہ ازیںٹربیونل نے سعدیہ عباسی، نزہت صادق اور حافظ عبدالکریم کے خلاف دائر اپیلیں بھی مسترد کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

شیئر: