ینبع میں درمیانے درجے کی بارش
ینبع: ینبع میں آج ہفتہ کو بھی درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ باران رحمت کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ ینبع کے شہری اور مقیم غیر ملکی ساحلی علاقوں اور پارکوں کو رخ کرکے موسم سے لطف اندوز ہوئے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ینبع اور گرد ونواح میں درمیانے درجے کی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔