ریاض..... سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور مصری صدرعبدالفتاح السیسی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔شاہ سلمان نے مصر کی سلامتی اور استحکام کی خواہش کا اظہار کیا۔ شاہ سلمان نے مصری صدرالسیسی سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مصر کی جنگ کی حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مصرکی سلامتی، ترقی، خوش حالی اور استحکام کا خواہاں ہے۔ توقع ہے صدر السیسی کی قیادت میں مصر مزید ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے میں کامیاب رہے گا۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔