Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحادی فورسز کا حجہ میں فضائی حملہ، حوثیوں کا اسلحہ ڈپو تباہ

صنعا .... سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کےلئے جاری آپریشن کے دوران شمال مغربی گورنری حجہ میں کی گئی کارروائی کے نتیجے میں ایران نواز حوثی باغیوں کا ایک اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق اتحادی طیاروں نے حجہ میں حیران کے مقام پر باغیوں کے ایک سیکیورٹی مرکز اور ایک اسلحہ ڈپو پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اسلحہ کی بھاری مقدار کو تباہ کردیا گیا۔یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق مشترکہ کنٹرول روم کی جانب سے حجہ میں حوثیوں کے اسلحہ مراکز کی نشاندہی کی گئی تھی۔یمنی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ  حجہ گورنری میں ہونے والی لڑائی میں 40 حوثی باغی ہلاک ہوئے۔ یمنی فوج کی ویب سائٹ پر پوسٹ ایک خبر میں بتایا گیا کہ حجہ میں ہلاک ہونے والے باغیوں میں ایک سرکردہ کمانڈر عبدالقادر ھادی ھبہ اور کئی دیگر جنگجو شامل تھے۔ گزشتہ دو روز کے دوران حجہ اور دوسرے علاقوں میں یمنی فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے سے بمباری کی۔

شیئر: