مکہ مکرمہ...مکہ مکرمہ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وائل مطیر نے 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا۔ یہ 1439ھ کے دوران دوسری خوراک ہوگی۔ مکہ مکرمہ محکمہ صحت نے یہ اطلاع دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ مقدس شہرمیں ابتدائی صحت نگہداشت کا عملہ انسداد پولیو خوراک بچوں کو فراہم کریگا۔ یہ خوراک 5برس سے کم عمر کے بچوں کو دی جارہی ہے۔پولیو کا آخری مریض 1416ھ میں ریکارڈ پر آیا تھا۔ شام کے وقت ہیلتھ سینٹرز کھلے ہوئے ہونگے اور والدین اپنے بچوں کو انسداد پولیو خوراک دلاسکیں گے۔ محکمہ صحت مکہ مکرمہ نے تمام شہریوں اور غیر ملکیوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو مذکورہ ویکسین دلانے میں تعاون کریں۔
مزید پڑھیں:۔ مقامی شہری 39ملین ریال قرضہ واپس نہ کرنے پر بضد