Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی بال سلائیڈ اینزو وی 8 ٹیبلیٹ لانچ

آئی بال کمپنی کی جانب سے فور جی سپورٹ کے ساتھ سلائیڈ اینزو وی 8 ٹیبلٹ متعارف کروا دیا گیا ہے۔ ٹیبلٹ میں 7 انچ آئی پی ایس ڈسپلے اور 600×1024 ایچ ڈی ریزولوشن دیے گئے ہیں۔ ٹیبلٹ میں کاڈ کور پروسیسر دیا گیا ہے اور یہ اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ اسٹوریج کے لیے ٹیب میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل میموری دی گئی ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 32 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ ڈیوائس کے کیمرہ سیٹ اپ میں آٹو فوکس سنسر اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور دو میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ یہ ٹیب ڈوئل سم سپورٹ بھی رکھتا ہے ۔ کنیکٹیوٹی کیلئے ٹیبلٹ میں وائی فائے ، بلیوٹوتھ ، یو ایس بی ، تھری جی اور فور جی سپورٹ دی گئی ہے۔ ٹیب کی بیٹری 3500 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ ٹیب کی قیمت 8999 ہندوستانی روپے ہے۔

شیئر: