سامسنگ گیلیکسی ٹیب ایس 4 کی تفصیلات لیک ہو کر سامنے آ گئی ہیں۔ ڈیوائس میں 10.5 انچ ڈسپلے ، آکٹا کور اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔ اسٹوریج کے لیے ٹیب میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل میموری دی جائیگی۔ ٹیب کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔ ٹیب میں وائی فائے اور بلیو ٹوتھ سپورٹ بھی شامل ہو گی۔ ٹیب کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم ممکن ہے کہ اسے موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کروایا جائے۔