Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے قطر کی تجویز مسترد کردی

بدھ 21فروری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی اخبار ”الحیاة“ کی شہ سرخیاں

٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی ثقافت کے ترجمان جنادریہ میلے 32 میں تلواروں کا روایتی رقص کیا
٭ قطر جب تک دہشتگردی کی حمایت کرتا رہیگا اس کے ساتھ تعلقات بحال نہیں ہونگے، عادل الجبیر
٭ سعودی عرب نے علاقائی امن اتحاد کے قیام سے متعلق قطر کی تجویز مسترد کردی
٭ سعودی حکومت نے نشہ آور گولیوں کا دھندا بند کرنے کیلئے اہم اقدامات کرلئے
٭ وزارت بلدیات و دیہی امو رسرکاری خزانے پر بوجھ ہے، ارکان شوریٰ
٭ ترک افواج نے عفرین میں شامی نظام کے ماتحت ملیشیاﺅں پر حملے شروع کردیئے
٭ حوثی باغیوں نے سیکڑوں مسلح جنگجو صعدہ منتقل کردیئے
٭ عراق او رلبنان کے سربراہوں نے امن و امان کے سلسلے میں تعاون اور آمد ورفت میں آسانیاں پیدا کرنے کی تجاویز کا جائزہ لیا
٭ فلسطینی صدر نے سلامتی کونسل کے سامنے مشرق وسطیٰ عالمی کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پیش کردی
٭ 5 سپاہیوں کے قتل کے بعد ایران میں 300صوفی گرفتار
٭ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں 13روسیوں اور 3کمپنیوں کے ملوث ہونے سے متعلق امریکی انسپکٹر کے فرد جرم کی تائید ملوث افراد نے کردی
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: