Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عورتوں کے ہاتھ ٹھنڈے اور مردو ں کی ناک لمبی ہوتی ہے

کیمبرج ..... کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مردوں اور عورتوں کے درمیان فرق کے حوالے سے نئی تحقیقی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بنی نوع انسانی کی دونوں اصناف کے درمیان جو فرق نظر آتا ہے وہ انکے ہارمونز سمیت مختلف اجزائے ترکیبی اور جسم کی اندرونی ساخت کا نتیجہ ہے۔ اسی تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ چونکہ عورتوں میں چربی زیادہ او رپٹھے کم ہوتے ہیں اسلئے ان کے ہاتھ نسبتاً ٹھنڈے رہتے ہیں جبکہ مردوں کی ناک کم از کم 10فیصد زیادہ بڑی ہوتی ہے کیونکہ مردوں کا جسم زیادہ آکسیجن کا متقاضی رہتا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ سردی کے دنوں میں بہت سے جوڑے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر چہل قدمی کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ گزشتہ ہفتے ہی کیمبرج یونیورسٹی کی ایک کانفرنس میں جاری کی گئی۔ رپورٹ کی تیاری میں تقریباً114رضاکاروں کو زیر تجربہ رکھا گیا تھا۔
 
 

شیئر: