Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلیفورنیا کی نیلی وہیلیں گانے گاتی ہیں

 سان مونٹینا.... مقامی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے جنوبی کیلیفورنیا کے قریب ساحلی علاقوں میں رہنے والی نیلی وہیلوں کی آوازوں کو ریکارڈ کرنے کے بعدانہیں بار بار سنا اور پھر اس نتیجے تک پہنچے کہ یہ وہیلیں گانے گانے کی بھی شوقین ہوتی ہیں اور اکثر آس پاس کے پانی میں کوئی ہلچل نہ ہورہی ہو تو بہت ساری وہیلیں مل کر گانا گاتی ہیں اور کبھی کبھار وہ سولو میوزک کا بھی مظاہرہ کرتی ہیںیعنی کوئی اکیلی وہیل اپنے فن کا مظاہرہ کرتی ہے ۔ سائنسدانوں نے یہ رپورٹ آبی حیاتیات سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں جانوروں کی تقریباً 4500مختلف آوازوں کو سننے کے بعدیہ نتیجہ اخذ کیا ہے اور کہا ہے کہ نئی تحقیق سے ان وہیلوں کو جو بڑی تیزی سے نایاب ہوتی جارہی ہیں بچانے کا کام آسان ہوجائیگا۔جن نیلی وہیلوں کو مسلمہ طور پر گانا گاتے ہوئے دیکھا گیا ان میں سے زیادہ تر کا تعلق چینل آئی لینڈ سے تھا۔ انکی آواز ریکارڈ کرنے کے لئے زیر آب مائیکرو فون نصب کئے گئے تھے۔ واضح ہو کہ نیلی وہیلیں سو فٹ تک لمبی ہوتی ہیں اور انکاوزن 379000پاﺅنڈ تک ہوتا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ انہیں دنیا کا وزنی اور بڑا جانور کہا جاتا ہے۔

شیئر: