Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف کے بیان پر سیاست گرم

نئی دہلی۔۔۔۔آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا کہ جتنی تیزی سے ملک میں بی جے پی کی طاقت نہیں بڑھی اتنی تیزی سے آسام میں بدرالدین اجمل کی پارٹی آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ( اے آئی یو ڈی ایف) آگے بڑھی۔ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آسام میں بنگلہ دیش کے پناہ گزینوں کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ بنگلہ دیش سے ہونیوالی دراندازی کے پیچھے مغربی پڑوسی کا ہا تھ ہے۔یہ ملک کا ماحول خراب کرنے کے درپے ہیں۔ آرمی چیف بپن راوت کے آسام میں بنگلہ دیشیوں کی دراندازی اور بدرالدین اجمل کی پارٹی اے آئی یو ڈی ایف کے آگے آنے پر دیئے گئے بیان پر تنازع شروع ہوگیا۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ آرمی چیف کو سیاسی معاملات میں دخل نہیں دینا چاہئے ۔ اے آئی یو ڈی ایف کے صدر بدرالدین اجمل نے کہا کہ جنرل بپن راوت نے سیاسی بیان دیکر تشویش کی لہر دوڑا دی۔آرمی چیف کو سیاست میں دخل نہیں دینا چاہئے۔اے آئی یو ڈی ایف کے رکن اسمبلی امین الاسلام نے آرمی چیف کے بیان پر کہا کہ اے آئی ڈی ایف غریب اور پسماندہ عوام کی بھلائی کیلئے کام کررہی ہے جس کی وجہ سے وہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -نیرو مودی کی 9لگژری کاریں ضبط ،کروڑوں کے حصص منجمد

شیئر: