متحدہ عرب امارات نے غزہ کے متاثرین کےلیے جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر ہزارروں ٹن امدادی سامان سے لدا بحری جہاز روانہ کیا ہے۔
زاید ہیومینٹرین شپ گزشتہ روز دبئی کی پورٹ سے مصر کی بندرگاہ العریشں پہنچے گا جہاں سے رفح بارڈ کراسنگ کے ذریعے امدادی سامان غزہ بھیجا جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
غزہ میں تمام امداد اور رسد کا داخلہ روک رہے ہیں: اسرائیلNode ID: 886644
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پرغزہ متاثرین کےلیے امدادی مہم چلائی جا رہی ہے۔
اماراتی جہاز پر 5 ہزار820 ٹن امدادی سامان موجود ہے جس کا مقصد رمضان کے دوران غزہ میں فلسطینوں کی مدد کرنا ہے۔
گزشتہ ہفتے امارات نے چار امدادی طیاروں کے ذریعےغزہ میں فلسطینی خاندانوں کے لیے امدادی سامان روانہ کیا تھا۔
یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی قیادت کی جانب سے انسانی ہمدردی کے اقدامات کا حصہ ہے، امارات ریڈ کریسینٹ اور زاید بن سلطان آل نہیان چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فاونڈیشن بھی ان کوششوں میں شریک ہے۔
یاد رہے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے گزشتہ نومبر کو فلسطینی عوام کےلیے امدادی کاررائیوں کے آغاز کا حکم دیا تھا۔