Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش : پوسٹ آفس میں کروڑوں کے گھپلے کا انکشاف

بھنڈ۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں پوسٹ آفس کے اکاؤنٹ ہولڈرز کے کھاتوں سے فکسڈ ڈپازٹ (ایف ڈی) اور رینک رنگ( آر ڈی) سے رقوم ایک ایجنٹ کے ذریعے نکالنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاک سپرنٹنڈنٹ نے اس گھپلے کی تحقیقات شروع کردی۔6رکنی کمیٹی اس کی تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتے بعد پیش کریگی۔ اب تک 400سے زائد افرادنے کاؤنٹ سے پیسے نکالے جانے کی شکایت درج کرائی ۔ اندازے کے مطابق یہ گھپلہ 5کروڑ سے زیادہ کا ہے۔پوسٹ آفس کی ایجنٹ بے بی جین کا کام ان کے شوہررمیش چندر جین اور 2بیٹے انجام دے رہے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 400سے زائد صارفین کے کھاتوں سے رقم بغیر اطلاع کے نکال لی ۔متاثرہ کھاتیداروں نے ضلع کلکٹر ڈاکٹر الیاراجاٹی کو مجرموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پوسٹ آفس کی ایجنٹ کے شوہررمیش چندر کے خلاف پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرادی۔
مزید پڑھیں:-------بنارس ہندویونیورسٹی میں گاندھی جی کی حیثیت مجروح کرنے پر ہنگامہ

شیئر: