فیتہ کاٹنے کیلئے قینچی نہ ملنے پر جوشی آگ بگولہ
کانپور۔۔۔۔بی جے پی کے سینیئر رہنما اور ممبر پارلیمنٹ مرلی منوہر جوشی کانپور کلکٹریٹ میں ایک سولرلائٹ پینل کے افتتاح کے دوران اُسوقت آگ بگولہ ہوگئے جب افتتاح کیلئے فیتہ کاٹنے کیلئے انہیں قینچی نہیں دی گئی۔آپے سے باہر جوشی نے ہاتھ سے ربن توڑڈالا۔افسران جب قینچی لیکر پہنچے تو وہ ان پر برس پڑے اور کہا کہ افتتاح ہوگیا ہے، اب کوئی ضرورت نہیں۔انہوں نے موقع پر موجود افسران اور منتظمین کوطیش میں آکر بدتمیزاور نااہل قراردیا ۔