نیو میکسیکو...... ماہرین آثار قدیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے وسطی میکسیکو میں لیزر کی مدد سے ایک عجیب و غریب دنیا کی تصویر اتاری ہے۔ جس کے بارے میں انہیں گمان ہے کہ یہ کم سے کم ایک ہزار سال پہلے لاپتہ ہوجانے والے” اہرامی شہر “ کی تصاویر ہیں۔ جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس شہر گمشدہ میں مکانات اور عمارتوں کی تعداد اتنی ہی ہے جتنی آج کے دور میں مین ہٹن کے علاقے میں ہے۔ واضح ہو کہ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق یہ اہرامی شہر جسے مقامی لوگ انگا موکا کہتے ہیں پروپیشا لوگوں نے تیار کی جنہیں آج تک علاقے میں آباد قوم آستک کا حریف سمجھا جاتا ہے۔ یہ شہر اپنے قیام کے وقت سے علاقے کے دارالحکومت زین ژون ژان کے رقبے کا دگنا تھا اور 10مربع میل پر پھیلا ہوا تھا۔ اب جو تصاویر نظرآرہی ہیں ان میں 40ہزار عمارتوں کی بنیادیں نظر آتی ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ موجودہ مین ہٹن میں بھی اتنے ہی مکانات اور عمارتیں ہیں۔کولاراڈو یونیورسٹی کے شعبہ اینتتھرو پولوجی کے پروفیسر کرس فشر نے اس تحقیق کو مصدقہ قرار دیدیا ہے۔