Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کے پہلے دن مملکت کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت کیا رہا؟

سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں 9 ڈگری  ریکارڈ کیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ  عید الفطر کے پہلے دن سب سے زیادہ درجہ حرارت مکہ مکرمہ میں 39 سینٹی گریڈ  جبکہ  سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں 9 ڈگری  ریکارڈ کیا گیا۔
عاجل نیوز کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کے بعد جدہ میں 37، مدینہ منورہ میں 36  اور ریاض و الاحساء میں 33 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔
موسمیاتی مرکز کے مطابق دمام، نجران اور الخرج میں 32، حائل میں 29، طائف میں 28، ابھا اور الباحہ میں 23 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے اس سے قبل موسمیاتی مرکز نے پیشن گوئی کی تھی کہ عید کے پہلے دن مملکت کے مختلف ریجنز میں تیز ہوائیں، ژالہ باری اور ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔ ان میں حدود شمالیہ، الجوف، تبوک، مدینہ منورہ، حائل اور القصیم، جازان، عسیر، مکہ مکرمہ اور ریاض شامل ہیں۔
 

 

شیئر: